تعارف

اسلام نسل انسانی کیلئے جامع اور مکمل نظام حیات ہے جس کا اصل سر چشمہ’’ قرآن و سنت ‘‘ہے۔ قرآن وسنت کی تعلیم ہی انسان کو تطہیر افکار، تعمیر کردار اور اخلاق حسنہ سے مزین کر سکتی ہے۔ اسی لیے نبی آخر الزمان ﷺ نے قرآن پاک سیکھنے اور سکھانے والے کو بہترین شخص قرار دیاہے۔

اقراء تفہیم القرآن (حلقہ احباب ٹرسٹ)2001سے علاقہ حسین آباد میں تعلیمی اور تربیتی خدمات انجام دے رہا ہے۔جہاں اسلامی امنگوں کے عین مطابق، عصری تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے طلباء و طالبات کو دینی و دنیاوی علوم کے ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ یہ معماران ملک و ملت اسلام کے فروغ اور سربلندی کا عظیم فریضہ انجام دے سکیں۔

ہمارا نصب العین !

قرآن و سنت کی روشنی میں ایسے افراد کی تیاری۔

جو علوم دینیہ و عصری علوم میں مہارت رکھتے ہوں۔

تعلیم کے ساتھ پاکیزہ سیرت و اخلاق کے حامل ہوں۔

تعصب ، لسانیت اور فرقہ پرستی سے اجتناب کرتے ہوں۔

جن کا مقصدِ زندگی دین کی سربلندی ہو۔